شیعہ اخبار میں خوش آمدید.
|
 علماء کی جانب سے تہران میں موجود ہندوستانی سفیر کو میمورنڈم پیش کیا گیا قم:سنیئر صحافی جناب محمد احمد کاظمی کی مظلومانہ گرفتاری کے خلاف ۳/جمادی الاول مطابق ۲۶/ مارچ بروز پیر شام ۵ بجے مدرسہ مبارکہٴ حجتیہ قم المقدسہ میںطلاب ہندوستان کی جانب سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔اس جلسہ میں علماء و طلاب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مدرسہ حجتیہ کی مسجد تقریباً بھر چکی تھی۔ جلسہ کا آغاز مولانا مقداد صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض مولانا شبیب صاحب انجام دے رہے تھے۔ جلسہ کی ابتداء میں ایک مقالہ بعنوان”محمد احمد کاظمی کی گرفتاری جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ“ پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے بعد حجة الاسلام مولانا سید عدیل اصغر کاظمی نے اپنی تقریر میں محمد احمد کاظمی کی خصوصیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔مولانا نے کہا کہ اس گرفتاری سے یہ احساس کافی حد تک بڑھ گیا ہے کہ مسلمان ہونے کی بنیاد پرہندوستان میں ہم بہت ہی غیر محفوظ ہوتے جا رہے ہیں۔ مولانا نے ایک نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو مسلمانوں کو آپس میں بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی طرف سے احمد کاظمی کی گرفتاری کے بعد کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔ مولانا عدیل اصغر کاظمی صاحب کی تقریر کے بعد حجة الاسلام مولانا سید عباس باقری نگری نے ایک نظم پیش کی جس کے بعض اشعار کچھ اس طرح ہیں : مکتب حق تیری پاکیزہ سیاست کو سلام وادیِ کذب میں آواز صداقت کو سلام حریت طوق اسیری کو پکڑ کر احمد کر رہی ہے تیری بے باک صحافت کو سلام
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|
|

جزیرہ نمائے عرب کی عیسائی عبادتگاہوں کے انہدام کی ضرورت پر مبنی بلادالحرمین کے سرکاری مفتی عبدالعزیز آل الشیخ کے غیر اسلامی فتوے کے منظر عام پر آنے پر مصر کے مفتی اعظم، الازہر یونیورسٹی، انسانی حقوق کے اداروں، عیسائی شاعر و عیسائی اداروں کا شدید رد عمل۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ نمائے عرب کی عیسائی عبادتگاہوں کے انہدام کی ضرورت پر مبنی بلادالحرمین کے سرکاری مفتی عبدالعزیز آل الشیخ کے غیر اسلامی فتوے کے منظر عام پر آنے پر مصر کے مفتی اعظم شیخ علی جمعہ، الازہر یونیورسٹی کے شریعت اسلامی ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ، انسانی حقوق کے شعبے کے فعال راہنما ڈاکٹر نجیب جبرائیل، الازہر کی فتوی کمیٹی کے سابق سربراہ شیخ عبدالحمید الاطرش اور لبنان کے عیسائی شاعر جوزف ہاشم نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ جزیرہ نمائے عرب کے گرجاگھروں کے انہدام کی ضرورت پر مبنی آل سعود کے سرکاری مفتی کا بےعقلانہ اور غیردانشمندانہ فتوے پر ـ جو اسلام کی بدنامی اور ابراہیمی ادیان کے پیروکاروں کے درمیان اسلام کے سلسلے میں بدگمانیوں کا سبب بن گیا ہے ـ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس فتوے کی مذمت کی ہے۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|
 ہندوستان میں ہزاروں افراد نے معروف صحافی محمد احمد کاظمی کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔ نئی دہلی سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے علما۔مذہبی رہنمائوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کر کے معروف صحافی محمد احمد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اسلامک کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں کہا گیا ہے کہ اگر محمد احمد کاظمی کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔یاد رہے ہندوستانی پولیس نے ریڈیو تہران کی ہندی سروس کے نمائندے اور ہندوستان کے معروف صحافی محمد احمد کاظمی کو ایک اسرائیلی سفارت کار کی گاڑی پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے
|
|
 بحرین کے عوام پر آل خلیفہ اور آل سعود کے تشدد آمیز اقدامات میں شدت آگئی ہے اور یہ اقدامات خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ آل خلیفہ کے فوجی بحرین کے انقلابی عوام کو ڈرانے دھمکانے کے لۓ ان کے بچوں کو اغواء کرنے کے بعد ان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس سلسلے میں آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے السنابس کے علاقے سے ایک بچے کو اغواء کرنے کے بعد اسے بری طرح زد وکوب کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق السنابس کے باشندوں کو یہ بچہ نیم مردہ حالت میں ایک پارکنگ میں ملا اور اس کے بدن پر چاقو کے زخموں کے نشانات موجود تھے۔ اس بچے کے اہل خانہ نے تاکید کی ہے کہ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے اس بچے کو اسکول سے گھر آتے ہوۓ راستے سے اغواء کرلیا تھا۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|
 رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز، نئے ہجری شمسی سال اور بہار کے پہلے شاداب و پرطراوت دن کے موقع پر حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے حرم مبارک میں زائرین کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں سال 1390 میں دشمن کی طرف سے ایرانی قوم کے خلاف سیاسی ، اقتصادی، سکیورٹی اور فوجی رجز خوانی کے مقابلے میں ایرانی عوام کی گوناگوں کامیابیوں کی تشریح اور ایرانی قوم کی طرف سےتیل کے ذخائر و وسائل کی غیرتمندانہ حفاظت کو اسلامی نظام کے ساتھ عالمی منہ زور طاقتوں کی خصومت اور دشمنی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شیر کی مانند ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کرےگا۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|

حیدرآباد۔ 15 مارچ( ایس ایچ نیوز) مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام حسینی محلہ نور خاں بازار میں منعقدہ شدنی جلسہ سے مولانا سید تقی رضا عابدی سکریٹری مجلس علماء ہند جنوبی ہند نے کہا کہ پولیس کی اجارہ داری ناقابل برداشت ہے۔ احمدی کاظمی کی گرفتار صحافت پر کاری ضرب ہے ۔ دستور ہند میں اپنے خیالات پیش کرنے کی ہرشخص کو اجازت دی گئی ہے اس کے باوجود اسرائیل کے دباؤ میں صحافی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جو صحافی ہندوستان کے لئے عراق کی جنگ کی رپورٹنگ کی تھی اور اس شخص کو دہلی کے تمام صحافی برادری و دانشور و علماء طبقہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|

شیعہ کُشی یورپ تک پہنـچی، برسلز کے امام جماعت تکفیریوں کے حملے میں شہید
برسلز کی مسجد امام رضا (ع) میں نماز مغرب ادا کی جارہی تھی کہ تکفیری وہابیوں نے پٹرول چھڑک کر اور آتش گیر مواد پھینک کر مسجد کو آگ لگا دی اور امام جماعت حجت الاسلام شیخ عبداللہ دہدوہ کو شہید کردیا۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|

محمد احمد کاظمی کی حمایت میں مظاہرہ
ہندوستان کے دارالحکومت نئي دھلی میں پیر اور منگل کی درمیانی رات میں ہزاروں افراد نے پرامن مظاہرہ کرکے معروف صحافی محمد احمد کاظمی کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ ہزاروں افراد نے پیر کی رات شمعیں جلاکر محمد احمد کاظمی کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں صحافیوں، علماء، دانشوروں، نیز ثقافتی شخصیتوں نے شرکت کی۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|

اراچنار: پھر شیعوں کی مقتل گاہ بن گیا، بس میں دھماکہ،دو شھید، متعدد زخمی
اطلاعات کے مطانق کرم ایجنسی سادہ ہیر قیوم کے علاقہ میں پیشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر بس پر درندہ صفت طالبان کی جانب سے بم دھماکہ دو شیعہ مومنین شھید اور آٹھ زخمی۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ دشمن طالبان نے مومنین کی بس پر اس وقت دھماکہ کروایا جب مسافر بس پیشاور سے پاراچنار جا رہی تھی۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|

ہندوستان کے سینئر صحافی محمد احمد کاظمی کی گرفتاری بلا شبہ صہیونی حکومت کے ایما پر عمل میں آئی ہے اور قرائن و شواہد سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ کاظمی جیسے ایک پیشہ ورصحافی کو اس کیس میں جان بوجھ کر پھانسا گیا ہے۔ایک ایسے کیس میں جو بذات خود مشکوک ہے۔ محمد احمد کاظمی ایک حقیقت پسند صحافی کی حثیت سے جو کچھ سپرد قلم کرتے رہے ہیں اسکا ایک ایک لفظ نشتر بن کر غاصب صہیونی حکومت اور اس ہمنواؤں کے قلوب کو چھلنی کرتا رہا ہے اور امریکہ کی چالوں اور سازشوں کو بے نقاب کرکے عوام تک حقائق منتقل کرنا، دنیا کی سب سے بڑی تسلط پسند طاقت کو للکارنے کے مترادف ہے
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|

محمد احمد کاظمی کی گرفتاری، ہندوستان سراپا احتجاج
[سعید نقوی و دیگران پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں]
ہندوستان میں ایک سینئیر صحافی محمد احمد کاظمی کی گرفتاری کے خلاف پوری صحافتی برادری میدان میں اتر آئی ہے۔انہیں نئی دھلی میں صہیونی سفارتخانے کی گاڑی پر 13 فروری کو ایک مشکوک حملے کے الزام میں گرفتار کرکے 20 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں گیا تھا۔ صہیونی حکومت نے اس واقعے کے بعد حزب اللہ لبنان اور ایران کو مورد الزام ٹھرانے کی کوشش کی تاہم اس حملے کے مشکوک ہونے اور حزب اللہ اور ایران کی جانب سے اس کی سختی کےساتھ تردید کئے جانے کی بناپر صہیونی حکومت وہ مقاصد حاصل نہ کرسکی جو اس کے پیش نظر تھے۔ اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے کے موساد کے اہلکار ایک طویل عرصے سے ہندوستان میں سرگرم ہیں اور بعض اوقات بظاہر مسلح اسرائیلی شہری، ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑے بھی گئے ہیں تاہم اس قسم کے معاملات کو نہایت خاموشی سے دبا دیا جاتا ہے۔
|
|
مزید پڑھیے۔۔۔
|
|
|
|
|
<< شروع < پچھلا 1 2 3 اگلا > آخر >>
|
|
صفحہ 1 کا 3 |